ایک چینی ریسٹورنٹ نے بہت زیادہ کھانا کھانے والے شخص پر ریسٹورنٹ آنے پر پابندی عائد کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پرخور (بسیارخور) چینی شہری، چانگشاہ شہر میں واقع ریسٹورنٹ کے بوفے (جہاں اپنی مرضی سے کھانے کی اجازت ہوتی ہے) میں ہر وزٹ پر کئی کلو گرام گوشت اور جھینگے کھا گیا جس کے باعث ریسٹورنٹ مالک کے مطابق کاروبار میں نقصان ہونے لگا۔
اس بسیار خور نے جس کی شناخت صرف کانگ کے نام سے ہوئی ہے۔
کانگ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس پر چانگشاہ شہر کے ہینڈیڈی سی فوڈ باربی کیو بوفے ریسٹورنٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بسیار خور شخص کے مطابق اس پر ہینڈیڈی سی فوڈ باربی کیو بوفے ریسٹورنٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ وہ ایک عام انسان کے مقابلے میں بہت زیادہ خوراک کھاتا ہے۔
اس نے یہ تسلیم کیا کہ جب وہ پہلی بار ریسٹورنٹ گیا تو اس نے تقریباً ڈیڑھ کلو گرام گوشت کھایا تھا۔
جبکہ جب وہ دوسری بار گیا تو ساڑھے تین سے چار کلوگرام جھینگے کھاگیا، جس کے بعد اس پر پابندی لگائی گئی۔
اسکا کہنا ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ یہ اس کے ساتھ امتیازی سلوک ہے کیونکہ وہ خوش خوراک ہے، تاہم ریسٹورنٹ کے مالک نے یہ بات ماننے سے انکار کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
