Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا اسٹار کو مزاق کرنا مہنگا پڑگیا

Now Reading:

سوشل میڈیا اسٹار کو مزاق کرنا مہنگا پڑگیا
ٹیکسی

ٹیکسی

روس کے پرینکسٹر کو ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ مذاق کرنے پر عدالت نے ساڑھے تین سال کیلیے جیل بھیج دیا۔ 

روس میں تین پرینکسٹر (مزاحیہ اداکار) کو ٹیکسی چرانے کا مذاق مہنگا پڑگیا اور عدالت نے انہیں ساڑھے تین سال کے لیے جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں تین دوستوں (جو پیشے سے پرینکسٹر تھے)، نے کہیں جانے کے لیے آن لائن ٹیکسی منگوائی اور ڈرائیور سے درخواست کی کہ وہ نیچے اترکر سامان گاڑی کی ڈگی میں رکھوائیں۔

جیسے ہی ڈرائیور نیچے اترا اور سامان اٹھاکر گاڑی کی ڈگی میں رکھنے لگا، اتنے میں ایک پرینکسٹر نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی اور گاڑی دوڑادی جب کہ گاڑی چلانے والے کے دیگر دوست پیچھے بیٹھ کر اپنے موبائل میں یہ سارا منظر ریکارڈ کرتے رہے۔

کچھ ہی دیر بعد ان پرینکسٹر نے ٹیکسی وہیں پر واپس پہنچادی اور وہ ٹیکسی ڈرائیور بھی وہیں موجود تھا لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی کیوں کہ ڈرائیور نے پولیس کو فون کرکے اپنی ٹیکسی چوری کی شکایت درج کروادی تھی۔

Advertisement

بعد ازاں پولیس نے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت کی جانب سے انہیں قصور وار ٹہراتے ہوئے ساڑھے تین سال جیل کی سزا سنائی دی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تینوں پرینکسٹر نے اپنا جرم قبول کیا اور انہیں کرمنل کوڈ کے آرٹیکل 166 کے پیرا 2 کے تحت قید کی سزا سنائی گئی۔

رپورٹس کے مطابق یہ پہلی بار نہیں جب ان تینوں پرینکسٹر کو سزا سنائی گئی ہو بلکہ وہ ماضی میں متعدد بار اس طرح کے پرینک کرکے اپنی اور دوسرے لوگوں کو زندگیوں کو خطرے میں ڈال چکے ہیں۔

عدالت کی جانب سے سزا پانے والے پرینکسٹر ادین تسوپوو کے انسٹاگرام پر 1.2 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں، جس نے مارچ کے مہینے میں (کورونا لاک ڈاؤن کے دوران) میٹرو ٹرین میں کھانسی کی ایکٹنگ کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
پُراسرار آسمانی شے، خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
سانحہ سوات؛ ہیلی کاپٹر نہ آیا، قیمتی جانیں چلی گئیں، خیبرپخوتنخوا حکومت پر کڑی تنقید
نوجوانوں کا خبروں کے لیے سوشل میڈیا پر انحصار بڑھ رہا ہے: رائٹرز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ
یوٹیوب، سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز سے کمائی پر ٹیکس عائد، نیا قانون نافذ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر