دورہ بھارت کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ڈیرل میچل کو ڈیوڈ کونوے کی جگہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیون کونوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں زخمی ہوئے تھے ، ان کی جگہ ٹوئنٹی فائنل میں ٹم سیفرٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
کونوے کو چوٹ اس وقت لگی تھی جب انہوں نے ابوظہبی میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں آؤٹ ہونے کے فورا بعد اپنے بلے پر مکا مارا تھا اور اس کے بعد کیے گئے ایکسرے میں ان کے دائیں ہاتھ میں فریکچر کی تصدیق ہوئی تھی ۔
کیوی کوچ کا کونوے کی انجری پر کہنا تھا کہ یہ میدان پر ایک بہت ہی معصوم سا ردعمل تھا، یقینا انجری میں بدقسمتی کا عنصر موجود ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 نومبر سے کانپور میں ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
