Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرول کا موجودہ بحران بھی کوئی نیا ڈرامہ لگتا ہے، سعید غنی

Now Reading:

پیٹرول کا موجودہ بحران بھی کوئی نیا ڈرامہ لگتا ہے، سعید غنی
سعید غنی

سعید غنی نے کہا ہے کہ پیٹرول کا موجودہ بحران بھی کوئی نیا ڈرامہ لگتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ گھر میں گیس نہیں آرہی، مہمان آئے تو باہر سے کھانا منگوا کر کھلایا۔

سعید غنی نے کہا کہ چند ماہ پہلے بھی پیٹرول کا بحران پیدا ہوا تھا، تب بھی اس حکومت نے ایک رات میں 25 روپے اضافہ کردیا تھا۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی  کا مزید کہناتھا کہ پیٹرول کا موجودہ بحران بھی کوئی نیا ڈرامہ لگتا ہے، ڈر لگ رہا ہے کہ آنے والے وقت میں پیٹرول اور بھی مہنگا ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں پیٹرول پمپ مالکان نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کررکھی ہے، جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں پیٹرول پمپس کی بندش کے باعث ٹرانسپورٹروں نے کرایہ بڑھا دیا ہے۔ اندرون و بیرون ضلع میں چلنے والی گاڑیوں کے کرایہ میں 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، کرایہ میں اضافے پر عوام نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

عوام نے پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ذلیل کرنے والے پاکستان میں کاروبار کرنے کے مستحق نہیں، پیٹرول پمپ بند کرنے پر پمپ مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، ہڑتال کرنے والے پیٹرول پمپس کا لاںٔسنس کینسل کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کے ناجائز مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر