Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

Now Reading:

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
بجلی

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 38 پیسے اضافے کی شدید مذمت کرتا ہے، بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ملک کی انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اثر براہ راست تمام ضروریات زندگی کی اشیاء پر پڑتا ہے، حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے غریب کی کمر توڑ رہی ہے، مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کا چولہا پہلے ہی ٹھنڈا پڑ چکا ہے۔

Advertisement

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا، پیٹرول کے بعد اب بجلی بھی مہنگی کردی گئی۔

نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بنیادی بجلی ٹیرف میں 1 روپیہ 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اور بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا، اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 15.36 روپے ہو گئی ہے۔

ترجمان نیپرا کا کہنا تھا کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا جبکہ فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہو گا۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر اضافہ لاگو نہیں ہو گا جبکہ 200 سے زائد یونٹ کےاستعمال پرگھریلوصارفین کیلئے بجلی ایک روپے 68 پیسے مہنگی ہوگی۔

Advertisement

 ترجمان نیپرا کا مزید کہنا تھا کہ اضافے سے بجلی صارفین کو 135 ارب روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے جبکہ کمرشل، صنعتوں اور باقی شعبوں کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپیہ 39 پیسے اضافہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر