Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کی نئی قسم،پاکستان کرکٹ بورڈ کی اہم میٹنگ طلب

Now Reading:

کورونا کی نئی قسم،پاکستان کرکٹ بورڈ کی اہم میٹنگ طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ نے (پی سی بی) نے ایک اہم میٹنگ طلب کی ہے جس میں پروڈکشن کمپنی کے عملے کے سفری منصوبے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جو ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں کام کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق عملے کے ارکان کی ایک بڑی تعداد کا تعلق جنوبی افریقہ، نائیجیریا اور افریقہ کے دیگر حصوں سے ہے جہاں گزشتہ ہفتے COVID-19 کی تازہ ترین شکل ‘Omicron’ دریافت ہوئی تھی جس کے بعد پوری دنیا کی جانب سے ان علاقوں پر سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے ایک میٹنگ بلائی ہے جس میں آئندہ دو بڑے ایونٹس کے لیے افریقی عملے کو پاکستان لانے کے ممکنہ آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

پاکستان نے افریقی خطے خصوصا جنوبی افریقہ، موزمبیق، بوٹسوانا اور نمیبیا سے آنے والے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

پی سی بی آئندہ ماہ کراچی میں ویسٹ انڈیز کی تین ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز کی میزبانی کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر