Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی فٹ بالر کریم بینزیما کو جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی 

Now Reading:

عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی فٹ بالر کریم بینزیما کو جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی 

عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی فٹ بالر کریم بینزیما کو جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی اور ساتھی کھلاڑی کو بلیک میل کرنے کے جرم میں بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 33 سالہ اسٹرائیکر کریم بینزیما پر میتھیو ولبائنا نامی کھلاڑی  کو جھوٹے جنسی ٹیپ میں بلیک میل کرنے کا الزام تھا۔

ریال میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کریم بینزیما نے 2015 کے ان الزامات کو مسترد کیا تھا۔

عدالت نے کریم بینزیما سمیت ایک اور کھلاڑی کو بھی جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک سال کے لئے جیل کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا  ہے جبکہ 75000 پاؤنڈز کا خطیر جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

 فیصلے کے وقت کریم بینزیما عدالت میں موجود نہیں تھے ، مزید چار کھلاڑی بھی اسی جرم میں کریم بینزیما کے ساتھ جیل کی  ہوا کھائیں گے۔

Advertisement

عالمی مقابلوں میں فرانس کے لئے 13  میچوں میں 9 بار فٹ بال کو جال کے حوالےکرنے والے کریم بینزیما کے کلب ریال میڈرڈ نے بھی عدالتی فیصلے پر لب سی لئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر