Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور ہائیکورٹ کا آثار قدیمہ کے مقامات پر مائننگ سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا حکم

Now Reading:

پشاور ہائیکورٹ کا آثار قدیمہ کے مقامات پر مائننگ سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا حکم
mining

مائننگ

پشاور ہائیکورٹ نے آثار قدیمہ کے مقامات پر مائننگ سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکوٹ میں چیف جسٹس قیصر رشید خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد خان، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور ڈی جی مائننگ ڈپارٹمنٹ بھی پیش ہوئے۔

عدالت عالیہ نے ڈائریکٹر آرکیالوجی کو فوکل پرسن تعینات کرتے ہوئے ان سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ مائننگ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی انتہائی خراب ہے، ان کے افسران کو گھر جانا چاہیے۔ 

Advertisement

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ آرکیالوجیکل سائٹس پر ایسی سرگرمیاں نہ روکی گئیں تو ہم مائننگ افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیں گے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہر جگہ کرشنگ پلانٹس لگادی گئی ہے، کیا یہ ملک اس لیے بنا کہ یہاں صرف کرشنگ پلانٹس لگائی جائیں گی۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا مزید کہنا تھا کہ تیرالی میں آثار قدیمہ دریافت کرنے کے باوجود مائننگ سرگرمیاں حیران کن ہیں، تمام ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیتے ہیں کہ وہ ایسے مقامات پر مائننگ کی سرگرمیاں روکیں۔

دوران سماعت ڈی جی مائننگ نے موقف اختیار کیا کہ ایسے مقامات پر مائننگ سے متعلق جب ان کے نوٹس میں لایا جاتا ہے تو وہ اس پر ایکشن لیتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت عالیہ نے ڈائریکٹر آرکیالوجی کو تیرالی، بری کوٹ، رانی گٹ بونیر کا دورہ کرکے یہاں ہونے والی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر