Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ واپس لے لیا

Now Reading:

پنجاب حکومت نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ واپس لے لیا
لاہور چیمبر آف کامرس میں تاجربرادری

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ واپس لینے پرپنجاب حکومت کو سراہا اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جلد ہی جاری کردیا جائے گا۔

ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس میں بے تحاشہ اضافہ واپس لینے کے متعلق لاہور چیمبر کا مطالبہ تسلیم کرنا پنجاب حکومت کے دوستانہ رویے کا ثبوت ہے۔

اس فیصلے سے کاروباری برادری کو بہت ریلیف ملے گا جو روپے کی قدر میں کمی، پالیسی ریٹ میں اضافے اور مہنگائی کی وجہ سے بہت سے معاشی چیلنجز کا سامنا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران موثر انداز میں اٹھایا اور انہیں اس کے نتیجے میں صنعت و تجارت کو ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔

لاہور چیمبر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکر گزار ہے جنہوں نے لاہور چیمبر کے مطالبے کو تسلیم کرکے کاروباری برادری کو ریلیف فراہم کیا۔

Advertisement

اس ضمن میں صوبائی وزیرایکسائز و ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد اور سیکریٹری وقاص علی کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس قدم سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو استحکام ملے گا۔

لاہور چیمبر کے عہدیدارو ںے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور چیمبرکاروباری برادری کو درپیش مسائل اسی طرح موثر انداز میں اجاگر کرتا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر