Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت سندھ کو حقوق سے محروم رکھ رہی ہے،نثار کھوڑو 

Now Reading:

وفاقی حکومت سندھ کو حقوق سے محروم رکھ رہی ہے،نثار کھوڑو 
نثار کھوڑو

کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کی بات نہیں کی، نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کو حقوق سے محروم رکھ رہی ہے۔

نثار کھوڑو نے سچل گوٹھ میں پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی پرندوں کا شکار اجازت نامے کے بنا غیر قانونی ہے۔

 پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتے ہیں جس کےلئے بلدیاتی قانون میں بہتری کی ترامیم چاہتے ہیں۔

 نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے مردم شماری پر اسٹینڈ نہ لے کر کراچی شہر کے ساتھ بے وفائی اور غداری کی جبکہ ایم کیو ایم نے مردم شماری پر وفاقی حکومت کا ساتھ دے کر سودیبازی کی ہے۔

اپنے بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ مردم شماری میں کسی صوبے کی آبادی کم ہوگی تو اس صوبے کو این ایف سی میں حصہ کم ملتا ہے۔

Advertisement

نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ ہر سال تین فیصد آبادی بڑھنے کے باجود مردم شماری میں سندھ کو آبادی میں کم گنا گیا ، کراچی سندھ کو مردم شماری میں آبادی میں کم ظاہر کرکے سندھ کو این ایف سی میں اپنے جائز حصے سے محروم رکھنے کی سازش ہے۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم صوبائی خودمختاری کے مخالف ہیں اس لئے صوبوں کو معاشی طور پر مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ کو حقوق سے محروم رکھ رہی ہے، عوام انتخابات میں اس حکومت کو دن کے تارے دکھا دینگے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر  نے کہا  کہ پی ٹی آئی کی حکومت بحران حکومت ہے۔ گیس بندش کی وجہ سے گھروں میں روٹی پکانا مشکل ہوگیا ہے، پیپلز پارٹی  کراچی شھر کو ماڈرن شھر بنانا چاھتی ہے اور کراچی کے لئے میگا منصوبے دیئے ہیں۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ کراچی  پی ٹی آئی حکومت میں عوام کی زندگی گذارنہ مشکل بن گیا ہے، روٹیشن پالیسی میں افسران کے تبادلے ہوتے ہیں مگر سندھ سے افسران کا تبادلہ  وزیراعلی سے پوچھے بغیر کرکے سندھ میں انتظامی مسائل پیدا کئے جا رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ ناظم جوکھیو کے ورثاء کے ساتھ انصاف ہوگا، ناظم جوکھیو کے قتل  کیس میں ایم پی اے جیل میں ہے فیصلہ عدالت کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر