
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد فارغ کر دئیے گئے، پی سی بی نے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد کے فارغ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
ترجمان پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بابر حامد اب پی سی بی کے ساتھ نہیں ہیں اور اب ان کی مزید خدمات درکار نہیں ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونے پر چئیرمین پی سی بی برہم تھے، ڈی آر ایس نہ ہونے پر بابر حامد کو تحقیقات کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے بابر حامد ستمبر سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر نہیں آرہے تھے، پی سی سی ویب سائٹ سے بھی ڈائریکٹر کمرشل کو ہٹا دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News