Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر

Now Reading:

وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ختم ہوچکا ہے جس کی اندرونی کہانی اب منظر عام پر آگئی ہے۔

اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک معاملے پر بحث ہوئی، وزیراعظم نے ترجمانوں کو (ن) لیگ کی ماضی کی تاریخ اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بتایا جائے شریف فیملی کیسے ججز پر حملے کرتی رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ مافیا ہے جو اپنے مرضی کے فیصلے لینے کے لیے ججز پر دباو ڈالتا ہے، ان کے ایسے ہتھکنڈے اب ملک پر نہیں چلیں گے۔ ماضی میں بھی یہ مافیا عدلیہ پر حملہ آور ہوتے رہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اداروں کا احترام کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان آئندہ الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کرانے کے لیے پرعزم دکھائیدئیے۔

Advertisement

وزیراعظم نے ای وی ایم سے متعلق عوام کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن ہر صورت ای وی ایم پر ہی کرائیں گے۔

وزیراعظم نے اوورسیز کو ووٹ ڈالنے میں تمام رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کے ووٹ میں جو جو رکاوٹیں ہیں دور کی جائیں، بیرون ملک پاکستانیوں کے پاسپورٹ اور نائیکوپ کے ایشوز کو جلد حل کیا جائے، حکومت نے اوورسیز کےساتھ جو وعدہ کیا ہر صورت پورا کریں گے۔

ترجمانوں کے اجلاس میں مہنگائی پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی گلوبل ایشو ہے، حکومت عوام کو ریلیف کے لیے اقدامات اٹھا رہی، عوام کو دنیا بھر میں مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار پر اعتماد میں لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر