Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے فنڈ مانگ لئے

Now Reading:

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے فنڈ مانگ لئے
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کی نگران حکومتوں کیلئے ہدایات جاری کر دیں

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے حکومت سے فنڈ مانگ لئے ہیں۔

بول نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے متعلق خط لکھ دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر آئندہ عام انتخابات اکتوبر 2023ء میں ہوں گے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق اہم اقدامات کرنے ہیں، الیکشن کمیشن کو 8 لاکھ سے زائد الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی اسٹوریج کےلئے ویئر ہاؤس درکار ہوگا، اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کو ڈیٹا سینٹر، کنٹرول سینٹر، جدید لیب، پرنٹنگ اور ٹریننگ سیشنز کے لیے عمارت بھی درکار ہوگی۔ایک سال گزرنے کے باوجود پلاننگ کمیشن نے عمارت کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری نہیں کئے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ضروری انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے فنڈز میں تاخیر سے پہلے ہی وقت کاضیاع ہوچکاہے، پلاننگ کمیشن اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں عمارت کی تعمیر کے لئے جلدازجلد فنڈز جاری کرے، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس عمارت کی تعمیر کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے،یئر ہاؤس بر وقت تعمیر نہ ہونے کے خدشہ کے پیش نظرحکومت کسی سرکاری عمارت میں جگہ مختص کرے۔

وزارت پارلیمانی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن 8لاکھ سے زائد الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں خریدے گا، الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو رکھنے کے لیے 3 ایکڑ زمین درکار ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر