Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاداب خان کی یونس خان کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد

Now Reading:

شاداب خان کی یونس خان کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ میری خوش قسمتی تھی کہ میں نے یونس خان کی رہنمائی میں اپنے ٹیسٹ کا ڈیبیو کیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرنے کہا کہ میں آپ کی صلاحیتوں سے ہمیشہ متاثر ہوا ہوں۔

شاداب خان نے مزید کہا کہ یہ سال آپ کیلئے بہت اچھا ثابت ہو۔

واضح رہے کہ یونس خان پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں دس ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں، جن میں 34 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

29 نومبر 1977 کو پیدا ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان اپنی 44 ویں سالگرہ منارہے ہیں، مداحوں کی جانب سے ان کے لیے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، آئی سی سی نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر