انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو ملنے کے بعد بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے 2031 تک کے عالمی مقابلوں کے میزبان ممالک کے اعلان کے بعد سے ہی بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے میں بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت یہ فیصلہ کرنے سے پہلے پڑوسی ملک (پاکستان) میں سیکیورٹی کی صورتحال پر نظر رکھے گی کہ آیا بھارتی کرکٹ ٹیم عالمی ایونٹ کے لیے سفر کرے گی یا نہیں۔
بھارتی وزیر کھیل نے کہا کہ جب اس طرح کے عالمی ٹورنامنٹ ہوتے ہیں تو کئی عوامل پر غور کیا جاتا ہے، ماضی میں بھی آپ نے دیکھا ہوگا کہ بہت سے ممالک نے پاکستان جانے سے انکار کیا ہے۔
بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکرنے مزید کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی ایک اہم چیلنج ہے جس پر غور کرنا لازمی ہے لہذا جب وقت آئے گا، حکومت حالات کے مطابق فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کے اعلان کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے۔
پاکستان نے گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ٹیموں سے ہوم سیریز کھیل کر یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان اب بین الاقوامی کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم نے بھارت کو 2017 میں چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں 180 رنز سے عبرت ناک شکست دےکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
