
کرپٹ افسران کے خلاف فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی کارروائیاں جاری ہیں، کرپشن اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات ثابت ہونے پر ایف بی آر کے سینیئر آفیسر کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔
گریڈ 19 کے سید زبیر شاہ کو ملازمت سے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ سیکریٹری ریونیو ڈویژن نے سید زبیر شاہ کی برطرفی کی منظوری دی، سید زبیرشاہ پر مس کنڈکٹ اور کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انکوئری کی بنیاد پر سید زبیر شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، شوکاز نوٹس کے جواب میں سید زبیر شاہ نے الزامات کو رد کیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سید زبیر شاہ کو فیصلے کے خلاف 30 روز میں اپیل کا حق حاصل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News