ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ معاشی طور پر ملک کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ دورے پر بلوچستان آیا ہوں، لورالائی میں بہترین پاور شو پر پارٹی قائدین کو داد دیتا ہوں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے شہداء پر فخر کرتے ہیں، ہر گاوں ہر ضلع ہر علاقے میں اپنے شہیدوں کو یاد کرتے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر نے کہا کہ پہلے دن سے صوبائی حکومت کیساتھ تھے اور اب بھی ہیں، ہمارا موقف پہلے بھی واضح تھا اب بھی واضح ہے۔
ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے کبھی اتحادیوں کو نہیں چھوڑا، اصولوں کی بنیاد پر اے این پی نے حکومتیں چھوڑی بھی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر ملک کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے، گھریلوں استعمال کی گیس بھی صبح دوپہر اور شام کو ملے گی۔
ایمل ولی خان نے یہ بھی کہا کہ عوام کو اس ماحول تک پہنچانے میں سلیکٹڈ اور سلیکٹرز نے اپنا کردار ادا کیا۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ پشتونوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے ہم نے ہمیشہ قربانیاں دی، ایک موقع پر بھی اپنے نظرئیے سے پیچھے نہیں پٹنے والے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
