
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹویٹ پیغام میں عثمان خان شنواری نے لکھا کہ میں نے کمر کی تکلیف سے اب چھٹکارا پالیا ہے اور اس وقت میں مکمل فٹ ہوں۔
Thanks to @sportsphysiojav ALHAMDULILLAH I have made my comeback again from back injury and now I am absolutely fit but due to my Doctors and physio advises I have to leave Long format to avoid such injuries in future and prolong my Cricket career.I am Resigning from Red ball pic.twitter.com/63gy4J7RKS
Advertisement— Usman khan shinwari (@Usmanshinwari6) November 16, 2021
انہوں نے لکھا کہ میں نے کرکٹ میں کم بیک کر لیا ہے تاہم ڈاکٹرز اور فزیو کے مشورے کے بعد میں کرکٹ کے طویل دورانیے کے فارمیٹ کو الوداع کہہ رہا ہوں۔
عثمان شنواری نے مزید لکھا کہ کمر کی انجریز سے بچنے اور اپنے کرکٹ کیرئیر کو طویل کرنے کے لیے ریڈ بال کرکٹ سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
خیال رہے کہ عثمان خان شنواری نے ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ 33 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں، اس کے علاوہ وہ 17 ون ڈے انٹر نیشنل اور 16 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچز بھی کھیل چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News