
فرانس کے ساحلی شہر کیلیس کے قریب سمندر میں مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر مچھیروں نے سمندر کی سطح پر 15 مہاجرین کی لاشوں کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔
بعد ازاں فرانسیسی نیوی کی جانب سے امدادی کارروائیوں کے دوران مزید 5 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، اس کے علاوہ دیگر 5 افراد کو بھی نکالا گیا جن کی حالت تشویشنال تھی۔
جس کے بعد حکام نے 20 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی۔
خیال رہے کہ رواں سال متعدد مہاجرین نے سمندری راستے سے بذریعہ فرانس، برطانیہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔
فرانس کے وزیر داخلہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وہ جائے حادثہ کی جانب جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے، جو انگلش خلیج میں کشتی ڈوب جانے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے’۔
فرانسیسی پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ واقعے کے حوالے سے ‘منظم گروہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش اور رہائش’ اور ‘سنگین قتل عام’ سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کیلیس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب جانے کی وجہ سے 3 مہاجرین ہلاک اور 4 لاپتا ہوگئے تھے۔
دوسری جانب رواں سال اب تک 22 ہزار مہاجرین برطانیہ میں داخل ہوچکے ہیں، جو 2020 کے مقابلے میں دگنی تعداد ہے۔
صرف گزشتہ ماہ ہی ایک دن میں ایک ہزار 185 مہاجرین برطانیہ میں داخل ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News