
پاکستان کے باکسر محمد وسیم نے کولمبیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 3 باکسر کو شکست دینے کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق باکسر محمد وسیم نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی جوکہ گزشتہ رات اُن کی شاندار فتح کے رِنگ میں لی گئی تھی۔
Last night was a memorable one!
Alhamdulillah! I've become the WBC silver Champion for the 2nd time and happy to qualify for the WBA & WBC world title.
Thank you for all the prayers, love and support. Pakistan Zindabad 🇵🇰
🦅🥊 #FalconWaseem #MTKGlobal #Probellum pic.twitter.com/sdt5LoIygF— Falcon Waseem (@iamfalconwaseem) November 27, 2021
محمد وسیم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ رات ایک یادگار رات تھی۔
اُنہوں نے اپنی کامیابی پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمداللّہ! میں دوسری بار ڈبلیو بی سی کا سلور چیمپئن بن گیا ہوں۔
باکسر محمد وسیم نے کہا کہ ڈبلیو بی اے اور ڈبلیو بی سی ورلڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کرنے پر خوش ہوں۔
آخر میں اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی دعاؤں، محبتوں اور تعاون کا شکریہ۔
واضح رہے کہ دبئی کے باکسنگ ایرینا میں ہونے والے مقابلے میں محمد وسیم نے کولمبیئن باکسر کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی کا سلور ٹائٹل اپنے نام کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News