Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران نیازی دھاندلی کی پیداوار اور کرپشن کا بادشاہ ہے ،ترجمان جے یو آئی

Now Reading:

عمران نیازی دھاندلی کی پیداوار اور کرپشن کا بادشاہ ہے ،ترجمان جے یو آئی
اسلم غوری

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران نیازی دھاندلی کی پیداوار اور کرپشن کا بادشاہ ہے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے فرخ حبیب کے بیان پر رد عمل فیتے ہوئے کہا کہ مسخروں کی حکومت ہے ، فرخ حبیب جیسے مسخروں کا سودا خوب بِک رہا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ اب جھوٹ کو بھی شرم آتی ہے لیکن عمران نیازی کو شرم نہیں آتی۔

 ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ2014 میں عمران نیازی جس کنٹینر پر چڑھ کر اول فُول بولتا تھا ،آج بھی ذہنی طور پر اسی کنٹینر پر ہے اور اول فُول بول رہا ہے ۔

اسلم غوری نے کہا کہ عمران نیازی کو قوم پر مسلط کرکے وزارت عظمی کے منصب کی توہین کی گئی ہے،22 کروڑ عوام حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہی ہے۔

Advertisement

ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر حکمرانوں کو صرف مہنگائی ہی نظر آتی ہے ، یہ مہنگائی دراصل کرپشن اور جیبیں بھرنے کے لئے کی جارہی ہے ۔

اسلم غوری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے قوم کے سامنے عمران نیازی کے ایجنڈے کو بے نقاب کیا ،تحریک انصاف کے بچونگڑوں کا تڑپنا بنتا ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نااہل حکمرانوں اور غیر ملکی ایجنٹوں سے ملک کو بچانے کی جد وجہد کر رہے ہیں ، دھاندلی اور کرپشن کے خلاف بات کرنے والا عمران نیازی خود دھاندلی کی پیداوار اور کرپشن کا بادشاہ ہے ۔

اسلم غوری نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی کبھی ق لیگ تو کبھی ایم کیو ایم کے در پر جا کر بھیک مانگ رہے ہیں ، کسی زمانے میں ان پارٹیوں کو چور اور ڈاکو کہتا تھا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہانتخابی اصلاحات پری الیکشن دھاندلی ہے ،ہر صورت راستہ روکیں گے ، آئندہ انتخابات میں ملک کی ترقی کی شرح زیرو کرنے والے عمران نیازی کا بوریا بستر گول کردیں گے ۔

واضح رہے اس سے قبل فرخ حبیب نے فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم وجود میں آئی تو اجتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا، اتنا وقت گزرنے کے بعد آج پھر اجتجاجی مظاہروں کی کال دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ڈی ایم اسی جگہ کھڑی ہے، ماضی میں انہی کرپٹ لوگوں نے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا، کرپشن، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے جس کی وجہ سے ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی منہگائی کے کم سے کم اثرات پاکستان کی عوام کو منتقل کرنے کے لئے حکومت دن رات کام کر ہی ہے، آج 22 کروڑ عوام کرپٹ حکمرانوں سے پناہ مانگ رہی ہے، 2018 کے الیکشن میں عوام نے تمام کرپٹ حکمرانوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر کے گھر بھیجا۔

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کا تڑپنا بنتا ہے، انہیں حکومت کے ذریعے امداد بند ہوئے تین سال بیت گئے ہیں، پی ڈی ایم عوام کی نہیں چند مفاد پرست اور کرپٹ ترین حکمرانوں کی خواہشات کا مظہر ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان ایک طرف بلاول کی منتیں کرتے ہیں دوسری طرف سندھ حکومت کے خلاف اجتجاجی مظاہرے بھی کرتے ہیں، یہ سیاست ہے یا منافقت ہے؟ پاکستان کی عوام کرپٹ سیاستدانوں اور ان کی اولاد سے ہمیشہ کے لئے چھٹکاراہ حاصل کرنے کے لئے جنگ لڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ فضل الرحمان جھوٹ بولتے ہیں جو اداروں کا احترام کرتے ہیں وہ کبھی ان پر حملہ آور نہیں ہوتے، الیکشن کمیشن کا گھیراؤ کرنے والے یہ ہی صاحب تھے، آج جو دھاندلی روکنے کی بات کر رہے ہیں وہ ہمیشہ سے دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں، یہ راستہ وہ کسی صورت بند نہیں ہونے دے رہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت انتخابی اصلاحات، بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کے لئے قانون سازی ہر صورت میں کرے گی، 2023 کے الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف ہی ہر طرف نظر آئے گی، اسی گھبراہٹ کی وجہ سے یہ لوگ ہر روز نئی سازش رچاتے ہیں، فضل  الرحمان بتائیں ان کا بیٹا بھی ووٹ چوری کے ذریعے ہی اسمبلی میں آئے ہیں؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر