ملتان میں تعلیمی اداروں کیلئے کورونا ویکسینیشن کی نئی گائیڈ لائینز جاری کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 17 سال سے کم عمر طلباء کیلئے دوسری ڈوز کی 30 نومبر ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ 30 نومبر کے بعد طلباء کی تعلیمی اداروں میں انٹری بند کردی جائے گی جبکہ طلباء کو دنیا کی محفوظ ترین فائزر ویکسین لگائی جارہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق این سی او سی کی جانب سے والدین کیلئے پرفارما بھی جاری کیا گیا ہے، والدین اپنے بچوں کو ریڈ مہم کے دوران فوری ویکسین لگوائیں۔
واضح رہے کہ والدین پرفارما کے حصول کیلئے متعلقہ تعلیمی ادارے سے رجوع کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News