
پاکستان کے نامور باکسر محمد وسیم وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد وسیم کے دوست احباب اور چاہنے والوں نے کراچی ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
محمد وسیم واحد پاکستانی باکسر ہیں جنھوں نے 2 مرتبہ ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیتا ہے، پاکستانی باکسر نے کولمبین باکسر رابر بریرا کو زیر کر کے ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیتا۔
واضح رہےکہ محمد وسیم ڈبلیو بی اے ورلڈ ٹائٹل لڑنے کے بھی اہل ہوگئے ہیں۔
وطن واپسی پر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ چیمپئین بیلٹ کشمیریوں کے نام کردی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں ہوں کشمیریوں کو کس صورتحال کا سامنا ہے۔
محمد وسیم کا کہنا تھا کہ باکسر محمد علی میرے آئیڈیل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News