Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذیابطیس کے مریضوں کیلئے کونسے پھل مفید ہیں؟ جانئیے

Now Reading:

ذیابطیس کے مریضوں کیلئے کونسے پھل مفید ہیں؟ جانئیے

ذیابیطس میں جسم خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول نہیں کر سکتا لیکن خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے کے بہت سے طریقے موجود ہیں۔

ماہرین ذیابطیس کے مریضوں کے لئے پانچ پھل ایسے ہیں جو بلڈ میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

سبز سیب ذیابیطس کے مریضوں کے لئے سُپر فوڈ سمجھا جاتا ہے یہ زنک، آئرن اور دیگر ٹریس میٹلز سے بھرپور ہوتا ہے جو بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

 سبز سیب میں چینی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ سُرخ سیب میں شوگر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

موسمبی میں گلیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے جو کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے فائدے مند ہے، موسمبی وٹامن سی، فلیوونائڈ اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ ناشپاتی کا گلائیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے، اس لئے یہ خون میں شوگر کی سطح کو جلدی نہیں بڑھا سکتا۔ ناشپاتی وٹامن اے، سی، ای، بی1، بی2، بی3 اور بی9 سے بھرپور ہے۔

 ناشپاتی میں پوٹاشیم، کیلشیم اور زنک کی اعلیٰ مقدار ہوتی ہے، ناشپاتی کو ریشے دار ہونے کے لیے بھی جانا جاتا ہے اور اس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور کیروٹینائڈز ہوتے ہیں۔

جامن میں وٹامن اے، سی، گروپ بی اور ڈی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ ہائی بلڈ شوگر لیول کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

امرود کم گلیسیمک انڈیکس ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں سوڈیم کی مقدار کم اور پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

امرود ذیابیطس کے مریضوں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے، امرود میں بھی موسمبی کے مقابلے چار گنا زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر