Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں نے کچھ خاص نہیں کیا، ہاتھ بھی وہی ہیں اور دل بھی وہی ہے،آصف علی

Now Reading:

میں نے کچھ خاص نہیں کیا، ہاتھ بھی وہی ہیں اور دل بھی وہی ہے،آصف علی

افغانستان کیخلاف 4چھکے لگانے والے آصف علی نے کہاہے کہ میں نے کچھ خاص نہیں کیا، ہاتھ بھی وہی ہیں اور دل بھی وہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو دو سنسنی خیز مقابلے جتوانے والے مڈل آرڈر بیٹر آصف علی نے کہاہے کہ ٹیم کی کارکردگی اچھی جا رہی ہے اور کوشش ہے کہ ورلڈ کپ جیتیں۔

افغانستان کیخلاف 4چھکے لگانے والے آصف علی نے اس جیت کے حوالے سے کہا کہ افغانستان سے میچ میں اٹیک کرنے کا پلان تھا، مجھے اس بات کا احساس تھا کہ گیم فنش کر سکتا ہوں۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ میں نے کبھی محنت نہیں چھوڑی، کرکٹ کھیلتا رہا، ڈومیسٹک اور لیگز کھیلیں، میں نے کچھ خاص نہیں کیا، ہاتھ بھی وہی ہیں اور دل بھی وہی ہے۔

آصف علی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو اور خوشیاں دیں۔

Advertisement

دوسری جانب قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے آصف علی کی کارکردگی سے متعلق کہا کہ افغانستان کے خلاف آصف علی نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا، آصف علی میں پاور ہے، وہ جرات کا مظاہرہ کرنا جانتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوچ پاور نہیں لا سکتا، آصف علی بیٹنگ میں پاور لاتے ہیں، وہ عزت کرنے والے کرکٹر ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ خوشی ہے کہ آصف علی ڈومیسٹک کی طرح فارم میں ہیں اور پراعتماد انداز میں کھیل رہے ہیں، افغانستان کے خلاف سنگل نہ لینے پر غصہ آیا تھا لیکن یقین تھا کہ آصف علی میچ فنش کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر