
پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ ایوب اسپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئین شپ کا افتتاح سیکرٹری کھیل عمران گچکی نے کیا، بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل درا بلوچ، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر عمران یوسف ،پاکستان تھروبال فیڈریشن کے نائب صدر جعفر علی شاہ، سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں، بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کی صدر میڈم اختر خان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
چیمپئین شپ کے افتتاحی روز کھیلےگئے مردوں کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا نے گلگت بلتستان کو 0-2 سے، سندھ نے بلوچستان کو 1-2 سے اور سندھ نے اسلام آباد کو 0-2 سے شکست دی۔
خواتین کے مقابلوں میں سندھ نے بلوچستان کو 0-2 سے، پنجاب نے بلوچستان کو 0-2 سے، گلگت بلتستان نے خیبرپختونخوا کو 1-2 سے اور سندھ نے پنجاب کو 0-2 سے شکست دی۔
چیمپئین شپ میں مردوں اور خواتین کے الگ الگ مقابلے کھیلے جا رہے ہیں۔
مقابلوں میں 6 مرد اور6 خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان بلوچستان، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ چیمپئین شپ 7 نومبر تک جاری رہے گی اور چیمپئین شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News