Advertisement
Advertisement
Advertisement

بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ شروع ہوگئی

Now Reading:

بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ شروع ہوگئی

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ ایوب اسپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چیمپئین شپ کا افتتاح سیکرٹری کھیل عمران گچکی نے کیا، بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل درا بلوچ، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر عمران یوسف ،پاکستان تھروبال فیڈریشن کے نائب صدر جعفر علی شاہ، سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں، بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کی صدر میڈم اختر خان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

 چیمپئین شپ کے افتتاحی روز کھیلےگئے مردوں کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا نے گلگت بلتستان کو 0-2 سے، سندھ نے بلوچستان کو 1-2 سے اور سندھ نے اسلام آباد کو 0-2 سے شکست دی۔

خواتین کے مقابلوں میں سندھ نے بلوچستان کو 0-2 سے، پنجاب نے بلوچستان کو 0-2 سے، گلگت بلتستان نے خیبرپختونخوا کو 1-2 سے اور سندھ نے پنجاب کو 0-2 سے شکست دی۔

 چیمپئین شپ میں مردوں اور خواتین کے الگ الگ مقابلے کھیلے جا رہے ہیں۔

Advertisement

 مقابلوں میں 6 مرد اور6 خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان بلوچستان، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ چیمپئین شپ 7 نومبر تک جاری رہے گی اور چیمپئین شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر