
پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ حبا بخاری کی اشادی کرنے والی ہیں؟
تفصیلات کے مطابق اکثر اداکارہ حبا بخاری کی جانب سے متعدد بار سوشل میڈیا پر اپنے اور اداکار آریز احمد کے درمیان تعلقات کا اظہار کیا جا چکا ہے۔
سوشل میڈیا انسٹا گرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکار آریز احمد جَلد شادی کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے ہیں۔
وائرل ہونے والی مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیٹ پر آریز احمد اور اداکارہ حبا بخاری موجود ہیں۔
اس دوران شو کے میزبان احسن خان کی جانب سے آریز احمد سے سوال پوچھا جاتا ہے کہ ’اُنہوں نے سنا ہے کہ آپ جَلد شادی کرنے والے ہیں؟‘
میزبان کے جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں آریز احمد کا کہنا تھا کہ آپ نے بالکل ٹھیک سنا ہے۔
شو کے میزبان آریز احمد سے کہتے ہیں تو پھر آ پ آج میرے شو میں حبا بخاری کے ساتھ کیوں آئے ہیں، آپ کو اپنی منگیتر کے ساتھ آنا چاہیے تھا۔
جس کے جواب میں اداکار آریز احمد نے مزید کہا کہ بس آپ نے بلایا تو وہ حبا بخاری کے ساتھ ہی آ گئے۔
تاہم اداکارہ حبا بخاری سیٹ پر موجود مصروف نظر آ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ ، حبا بخاری آریز احمد کو اپنی محبت بھی قرار دے چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News