Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو کی فضل الرحمان سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Now Reading:

بلاول بھٹو کی فضل الرحمان سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آ گئی
Bilawa Bhutto meet Fazul Rahman

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

پی پی ذرائع کےمطابق چئیرمین بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمن سےملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے محتاط اندازمیں گفتگوکی۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی بلاول بھٹو سے ملاقات نشستن، گفتن برخاستن تھی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں مشترکہ سیاسی جدوجہد پربات نہیں کی۔

ذرائع نے کہا کہ بلاول بھٹونے مولانا فضل الرحمن سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

مولانا فضل الرحمن نے بلاول بھٹو سےآصف زرداری کی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کی۔

Advertisement

ذرائع کےمطابق مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹوملاقات میں پی ڈی ایم زیربحث نہیں آئی۔ بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ میں مولانا اسعد محمود کی فعالیت کوسراہا۔ پارلیمنٹ میں فعال کردارادا کرنے پر بلاول بھٹو نے مولانا اسعد کی تعریف کی۔

پی پی کے ذرائع نےبلاول بھٹو زرداری کا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد کے باعث حکومت کو پارلیمنٹ میں شکست دینا ممکن ہوا۔ اپوزیشن کے اتحاد کے باعث حکومت کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے اتحادی کی وجہ سے پی ٹی آئی کو اپنے اتحادیوں کی مخالفت کا سامنا ہے۔ ملاقات میں افغانستان کے معاملے پربھی گفتگو ہوئی۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمن کے لیےمٹھائی کا تحفہ لے کرگئےتھے۔ بلاول بھٹو نے بھانجے کی پیدائش کی خوشی میں مٹھائی پیش کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر