
سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ لاہور میں اسموگ کی صورت حال محفوظ حد سے تجاوز کر گئی ہے۔
اپنے جاری کرہ بیان میں عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں اسموگ کاؤنٹر متحرک کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ اسموگ کی وجہ سے آنکھوں میں جلن ، گلا خراب اور سانس کی شکایات ہو سکتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری باہر نکلتے وقت ماسک اور عینک کا استعمال کریں۔
دوسری جانب ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون نے کہا ہے کہ ہاتھ اور منہ بار باز دھوئیں اور گلے کی خراش کی صورت میں غرارے کریں۔
ڈاکٹر ہارون کا کہنا تھا کہ سانس کے دائمی امراض میں مبتلا مریض خصوصی احتیاط کریں کیونکہ سردیوں میں فضائی آلودگی زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News