Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کے بعد گیس صارفین کیلئے بھی بری خبر

Now Reading:

بجلی کے بعد گیس صارفین کیلئے بھی بری خبر
گیس

بجلی کے بعد گیس صارفین کیلئے بھی بری خبر سامنے آگئی،سوئی ناردرن نے گیس مہنگی کرنے کی درخواست اوگرا کو جمع کرادی ۔

گیس کی قیمت907روپے 75پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی درخواست رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات کی مد میں دائر کی گئی۔اوگرا سوئی نادرن کی درخواست پر یکم دسمبر کو سماعت کرے گا۔

سوئی ناردرن کیلئےگیس کی اوسط قیمت576روپے 32پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہے۔

سوئی ناردرن کی گیس کی اوسط قیمت 1484روپے 7 پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی جبکہ سوئی نادرن نےسابقہ سالوں کے ریونیو شارٹ فال کو بھی درخواست میں شامل کیا ہے ۔

ریونیو شارٹ فال کی مد میں 219 ارب 89کروڑ روپے کی درخواست کی گئی۔ اوگرا سوئی نادرن کی درخواست پر یکم دسمبر کو سماعت کرے گا۔

Advertisement

دوسری جانب حکومت نے بجلی کی بنیادی قیمت میں مزید 2 روپے فی یونٹ اضافے کی تیاری کرلی ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف میں 60 پیسے فی یونٹ اضافہ تو حتمی ہے، اس کے علاوہ صارفین سے بجلی کی مد میں دی جانے والی 3 روپے 22 پیسے فی یونٹ سبسڈی میں سے نصف بھی وصول کیا جائے گا۔  جبکہ  سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ بھی اگلے سال اس وقت ہوگا جب بجلی کے نئے پیداواری یونٹ فعال ہوں گے۔

حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کو دیئے گئے سرکولر ڈیبٹ منیجمنٹ پلان کے مجوزہ مسودے کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے اوسطا خسارے کو ہر سال صرف اعشاریہ 5 فیصد کم کیا جائے گا جبکہ مالی سال 23-2022 کے دوران خسارے کو 16.32 فیصد سے کم کرکے 15.70 فیصد تک لایا جائے گا۔

حکومت پہلے ہی ماہانہ 300 سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سبسڈی پلان سے نکال چکی ہے جبکہ اب ماہانہ 101 یونٹس سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی تکنیکی طور پر سبسڈی سے باہر ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ہی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے بجلی کی بنیادی قیمتوں میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا ہے۔ جس کے بعد بجلی کے ایک یونٹ کی قیمت 24 روپے 33 پیسے تک ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر