شوگر ملز کی جانب سے گنے کی کرشنگ شروع کئے جانے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں چینی کی فی کلو قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
رواں برس شوگر ملز کی جانب سے گنے کی کرشنگ میں تاخیر کے باعث چینی کی فی کلو گرام قیمت 160 روپے فی کلو تک جاپہنچی تھی تاہم اب چینی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
شوگر ملز کی جانب سے مقامی مارکیٹ کو چینی کی فراہمی شروع ہونے کے بعد درآمدی باریک چینی کی قیمت 90 روپے فی کلوہوگئی ہے، ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں مقامی چین ی کی قیمت 91 روپے فی کلو ہوگئی ہے ، اسی طرح کریانے کی دکانوں میں چینی کی فی کلو قیمت 96 سے 100 روپے ہوگئی ہے۔ حیدر آباد اور سکھر میں بھی چینی 96 سے 105 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی ہول سیل مارکیٹوں میں چینی کی فی کلو قیمت 100 سے 103 روپے ہے جب کہ عوام کو چینی 110 سے 115 روپے فی کلو مل رہی ہے۔
پشاور میں شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی فی کلو95 روپےمیں فروخت ہورہی ہے،ریٹیل مارکیٹ میں چینی فی کلو105 روپےہے،جبکہ مخصوص پوائنٹس پر حکومت کی درآمد کی گئی چینی 90 روپے میں بھی فروخت ہو رہی ہے۔
کوئٹہ کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی گزشتہ دو روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 10روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اب چینی کی قیمت 100روپے کلو ہوگئی ہے جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں فی کلو چینی 105 سے 108 روپے تک میں فروخت کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News