Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا کسانوں کے مسائل حل کرنے کی اہمیت پر زور

Now Reading:

وزیراعظم کا کسانوں کے مسائل حل کرنے کی اہمیت پر زور
وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم  عمران خان نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے جنوبی پنجاب کے کسانوں کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم کو بریفنگ دیتےہوئے کہا گیا کہ آبی ذخائر میں پانی کی 28 فیصد کمی کی وجہ سے ربیع کی فصل متاثر ہونے کا امکان ہے ۔

 بریفنگ دیتےہوئے کہا گیا کہ پاکستان زراعت کے لیے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، دنیا کی بہترین زمینی مٹی، متنوع موسمی حالات، بہترین آبپاشی کا نظام موجود ہے

 بریفنگ دیتےہوئے مزید  کہا گیا کہ حکومتوں کی غلط ترجیحات کی وجہ سے اپنے زرعی شعبے کی صلاحیت کو مکمل طور پر استعمال نہیں کر سکے۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعظم  عمران خان  نے کہا کہ نہروں میں پانی کی چوری روک کر اس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے، نہروں میں پانی کی چوری روکنے کے لیے محکمہ آبپاشی پنجاب کے ساتھ مل کر فوری اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ  متعلقہ حکام کارٹیلائزیشن سے نمٹنے اور ذخیرہ اندوزی کے طریقوں سے بچنے کے لیے متعلقہ قوانین پر عمل کریں۔

وزیراعظم  نے کہا کہ  زرعی شعبے کی مکمل صلاحیتوں کو تلاش کرنے کے لیے حکومت نے 2000 ارب روپے کا زرعی ایمرجنسی پروگرام شروع کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 277 ارب روپے اس شعبے کے لیے مختص کیا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد گندم، چاول، گنا، دالوں اور تیل کے بیجوں کی فصلوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت زراعت کے شعبے کو جدید بنانے کے لیے چھوٹے کسانوں کو کسان کارڈز فراہم کر رہی ہے، اس کارڈ کے ذریعے کسانوں کو مختلف سرکاری پروگراموں کے فوائد ملیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کی سازگار پالیسیوں کی وجہ سے گندم، چاول، مکئی، گنے کی پیداوار ریکارڈ ہوئی اور   آلو، پیاز اور مونگ پھلی کی پیداوار میں کووڈ کی وبا ءکے باوجود ریکارڈ سطح پر اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم  عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں کو فصلوں کے قرضے اور کھاد، بیج اور کیڑے مار ادویات پر سبسڈی ملے گی۔

اجلاس میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام، وزیر صنعت مخدوم خسرو بختیار اور وزیر توانائی محمد حماد اظہر نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر