شہر میں ہوا کی سمت تبدیل ہونے کے باعث کراچی دنیا میں فضائی آلودگی میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کےمطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر آگیا ہے، لاہورمیں آلودہ ذرات کی مقدار356 اور کراچی میں 184 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، جبکہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے۔
خیال رہے کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارت کا دارالحکومت دہلی پہلے نمبر پر ہے۔
فضائی آلودگی:
فضائی آلودگی ہوا میں موجود وہ مادے یا ذرات ہوتے ہیں جو کہ انسانی سرگرمیوں کی بدولت فضا کا حصہ بنتے ہیں۔
فضائی آلودگی گیسوں کی زیادتی، زہریلی گیسوں، تابکاری شعاعوں، کیمیائی مادوں، ٹھوس ذرات، مائع قطرات، گرد و غبار اور دھویں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت اور ماحول دونوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News