ملتان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی قیادت میں مظفر آباد اور شیرشاہ میں ناجائز تعمیرات مسمار کیے جارہے ہیں۔
آپریشن میں ایم ڈی اے، کارپوریشن اور سول ڈیفنس کی ٹیموں نے حصہ لیا ہے جبکہ خواجہ عمیر محمود نے تجاوزات پر 70 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات کے خاتمے کا ٹاسک دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری تجاوزات مافیا کے خلاف انتظامیہ کا ساتھ دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News