Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنائیں یہ صفت جوصحت عطا کرتی ہے

Now Reading:

اپنائیں یہ صفت جوصحت عطا کرتی ہے

اللہ رب العزت نے انسان کو کئی صفات کے ساتھ پیدا فرمایا ہے اور اسے کئی خوبیاں عطا کی ہیں ان سب میں شکر گزاری سب سے بلند درجہ رکھتی ہے ۔ اللہ کو بندہ کا شکر ادا کرنا بے حد پسند ہے۔

کیا آپ اپنی زندگی میں شامل اچھے رشتوں اورچیزوں کے لیے شکر ادا کرتے ہیں؟ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ زندگی میں اچھی اور مثبت چیزوں کو دیکھنے اور شکر ادا کرنے کی عادت سے صحت کے حوالے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

شکر ادا کرنا رب کی عطا کردہ نعمتوں کی قدر کرنا اور اس کا احسان مانناہے کہ اس نے یہ نعمتیں عطا کی ۔ جب انسان شکر ادا کرتا ہے تو وہ دوسروں کے ساتھ اپنا موازنہ نہیں کرتا بلکہ یہ دیکھتا ہے جو کچھ اس کے پاس موجود ہے وہ دنیا کی ایک بڑی آبادی کو میسر نہیں ۔ اس حوالے سے ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ شکر ادا کرتے ہیں وہ کم بیمار ہوتے ہیں کیونکہ وہ ہر کام میں اس مثبت پہلو تلاش کرتے ہیں اگر کوئی کام نہ ہو تب بھی مایوس نہیں ہوتے اور نہ ہی ہمت ہارتے ۔

ابتدائی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ شکر ادا کرنے کواپنا معمول  بنانے سے جسمانی فائدے بھی حاصل ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک مظالعہ اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ تشکردل کی کئی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔

 کسی بھی چیز کے تشکر کی جانب پہلا قدم چاہے وہ چھوٹی ہو یا بڑی جیسے گاڑی کی پارکنگ مل جانا، ایک گرماگرم کافی کا کپ اور کسی اچھے دوست کی رفاقت ملنا۔

Advertisement

اگلے مرحلے میں اپنی زات کو اس بات کے لیے آمادہ کریں کہ وہ مثبت تجربات جو اس کی زندگی میں گزر رہیں ہیں ان سے لطف اندوز ہو اور یہ پروا نہ کرے کہ اس کی زندگی میں کتنی منفی باتیں بھی ہیں۔ بس اچھی لمحوں کو محسوس کرے اورسراپا تشکر بن جائے۔

شکر ادا کرنے سے انسان ذہنی اور جسمانی دونوں لحاظ تندرست رہتا ہے ۔ دیکھا گیا ہے شکر ادا کرنے سے ذہنی سکون ملتا ہے اطمینان کی کیفیت پیدا ہوتی ہے اور یوں وہ اسٹریس ،ذہنی تناءو اور اضطراب سے بچے رہتے ہیں اسی طرح جب دماغ پر سکون ہوگا تو اس اثر مجموعی صحت پر ہوگا ۔ شکر ادا کرنے والا دوسروں کی مدد کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے اس طرح وہ جسمانی سرگرمی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے،اور یہی عمل دل کو توانا رکھتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر