Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان عالمی اورعلاقائی معاملات میں جرمنی کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف

Now Reading:

پاکستان عالمی اورعلاقائی معاملات میں جرمنی کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی اورعلاقائی معاملات میں جرمنی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے خصوصی نمائندے برائے پاکستان افغانستان کی ملاقات۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اموراور علاقائی سلامتی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں امن اور مفاہمت کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔ افغانستان میں انسانی المیے کو روکنے کیلئے امداد پہنچانے کے لئے فوری طور پر ادارہ جاتی طریقہ کار وضع کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال بالخصوص انسانی امداد میں تعاون، شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن نمائندے نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، علاقائی استحکام کے لیے خصوصی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر