Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیس بک میسنجر پر ویڈیو لنک کے ذریعے ہیکنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع

Now Reading:

فیس بک میسنجر پر ویڈیو لنک کے ذریعے ہیکنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ہیکرز نے میسنجر کے ذریعے اکاؤنٹس ہیک کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے

انٹرنیٹ پر دھوکہ دہی، جعل سازی یا کسی کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کا سلسلہ انٹرنیٹ کی ایجاد سے جاری ہے تاہم اس کے طریقہ کار میں تبدیلیاں آتی رہی ہیں۔ اگر آپ میں سے کسی کو یاد ہو تو چند سال فیس بک میسنجر پر ویڈیو لنک کے ذریعے ہزاروں افراد کے فیس بک اکاؤنٹ ہیک  کیے گئے تھے۔

سائبر سیکیورٹی فرم Sophos کے مطابق اس پِشنگ (جعل سازوں کی جانب سے کسی فرد کی نجی معلومات، پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ کی معلومات چرانے کےلیے کسی متعبر فرد، ادارے کے ملتے جلتے نام سے ای میل، لنک یا پیغام بھیجنا) اسکیم  کے ذریعے ہیکرز استعمال کنندہ کے علم میں لائے بنا اس کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرسکتے تھے۔

ہیکنگ کی یہ واردات پہلی بار 5 سال قبل سامنے آئی تھی، لیکن پشنگ کا یہ سلسلہ تاحال چل رہا ہے اور  Sophos نے گزشہ سال ہی دنیا بھر میں فیس بک صارفین کو اس خطرے کے حوالےسے وارننگ جاری کی تھی۔

ہیکرز( جعل سازوں) کا طریقہ واردات کیا ہے ؟

Advertisement

آپ کے اکاؤنٹ کو نشانہ بنانے کے لیے ہیکرز پہلے آپ کو فیس بک میسنجر میں ایک لنک مذکورہ عنوان ’ کیا یہ آپ کی ویڈیو ہے ؟‘ کے ساتھ بھیجتے ہیں۔ اس لنک کے پری ویو سے بہ ظاہر یہ یوٹیوب ویڈیو لگتی ہے، اس ویڈیو کو دیکھنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کرتے ہی یہ آپ کو فیس بک کے لاگ ان پیچ پر ری ڈائریکٹ ( منتقل ) کردیتا ہے۔

دھوکہ دہی سے بنائے گئے فیس بک کے اس لاگ ان پیچ کو پر آپ کو ایک پاپ اپ ونڈو دکھائی دیتی ہے جس میں واضح طور پر لکھا ہوتا کہ اپنے فیس بک اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوئے بنا آپ اس ویڈیو کو نہیں دیکھ سکتے۔

درحقیقت فیس بک کے حقیقی پیچ سے مماثلت رکھنے والا یہ پیچ پشنگ ہو تا ہے جسے آپ کی ٹائپ کی گئی معلومات کے حصول کے لیے بنایا جاتاہے، جیسے ہی استعمال کنندہ اپنی آئی ڈی اور پاس ورڈ اس صٖفحے پر درج کرتا ہے، اسی لمحے اس کی ساری لاگ ان تفصیلات ہیکرز کے پاس چلی جاتی ہیں اور وہ آپ کے اکاؤنٹ پر کنٹرول حاصل کرلیتے ہیں۔

اپنے فیس بک پاس ورڈ کو کس طرح محفوظ بنایا جائے؟

Advertisement

اپنے سوشل میڈیا یا ای میل اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے کسی بھی لنک پر کلک کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنالیں کہ فیس بک یا کسی بھی ویب سائٹ کو محفوظ بنانے کے لیے اسے ایک سیکیورٹی سرٹی فیکیٹ جاری کیا جاتا ہے جسے تیکنیکی زبان میں SSL/TLS سرٹی فیکیٹ کہا جاتا ہے۔

SSL/TLS پروٹوکولز استعمال کرنے والی تمام ویب سائٹس بشمول فیس بک کے نام (ویب سائٹ URL) HTTPS یا HTTP سے شروع ہوتے ہیں۔

جو کہ کچھ اس طرح (https://www.facebook.com/BOLNETWORK) دکھائی دیتا ہے۔

لہذا کبھی بھی کسی انجان فرد کی جانب سے بھیجے گئے لنک پر کلک نہ کریں اور اگر کلک کرنا ضروری ہو تو اس کے سیکیورٹی پروٹوکول کو ضرور مد نظر رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر