Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکن شہری کی ہلاکت کا واقعہ، مزید 6 مرکزی ملزمان گرفتار

Now Reading:

سری لنکن شہری کی ہلاکت کا واقعہ، مزید 6 مرکزی ملزمان گرفتار

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کے کیس کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پنجاب پولیس نے چھاپے مارکر مزید 6 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ سی سی ٹی سی فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا سے گزشتہ 12 گھنٹے میں پولیس نے مزید 6 مرکزی کرداروں کا تعین کرکے گرفتار کرلیا۔

ملزمان کو ویڈیو فوٹیج میں غیر ملکی شہری پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ویڈیو فوٹیج میں کچھ ملزمان کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور کچھ کو تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے گھروں میں گرفتاری کے ڈر سے چھپے ہوئے تھے۔

Advertisement

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ پولیس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے تفتیش کر رہی ہیں۔ اب تک کی تحقیقات کے مطابق 124 زیرحراست افراد میں سے 19 ملزمان کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ زیرحراست افراد میں سے اشتعال پھیلانے اور تشدد میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے کا عمل جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب تحقیقات کے سارے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ سائنٹفک انداز سے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری پراسکیوشن کو کیس کی مکمل پیروی کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر