
حیدرآباد میں تھانہ حسین آباد کی حد لطیف آباد نمبر دو کے علاقے میں 8 سالا بچی کے اغوا کی کوشش ناکام ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق دکان سے چیز لے کر آنے والی بچی کو نا معلوم موٹر سائیکل سوار شخص پکڑ کر لے گیا، بچی کو اغوا کرنے کی سی سی ٹی وی فٹج بول نیوز نے حاصل کرلی ہے۔
سی سی ٹی وی فٹج میں دیکھا گیا کہ ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار شخص بچی کو زبردستی لے جا رہا ہے، کچھ قدموں کے فاصلے پر بچی اغوا کار سے جان چڑوانے کے بعد واپس چلا کر دوڑی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بچی اپنی مدد آپ چلا کر اغوا کار کی پکڑ سے بھاگ نکلی۔
پولیس کہ مطابق اغوا کار کی تلاش جاری ہے جبکہ بچی کے والدین نے تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News