پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے خلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا۔
خرم شیر زمان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ اقتدار کی بھوک میں یہ دو نمبر سیاست دان کچھ بھی کر سکتے ہیں، شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

اسکرین گریب: ٹوئٹر خرم شیر زمان
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے بھی درج بالا پیغام سے ملتا جلتا ایک ٹوئٹ جاری کیا تھا، انہوں نے رانا شمیشم کے حلف نامے سے متعلق اخبار کی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر بھی کی۔
راناشمیم نے جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کیخلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے Notarise کرایا،نئےانکشافات نےایک بار پھر شریف فیملی کو سیسیلین مافیا ثابت کیا ہے کہ کس طرح وہ ایک مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں pic.twitter.com/MBPx0V1jpY
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 26, 2021
فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹیرائز کرایا۔ حلف نامہ ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف تھا۔
انہوں نے کہا کہ نئے انکشافات نے پھر شریف فیلی کو سسیلین مافیا ثابت کیا۔ وہ مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
