یکم جولائی 2022 سے شروع کئے جانے والے اس 5 سالہ منصوبے کا نام پنجاب ریزیلینٹ اینڈ انکلوسیو ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن ہے
ورلڈ بینک نے پاکستان کو 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔
ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عالمی بینک پاکستان کو 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔ قرض کی رقم رقم بجلی کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں : کراچی کو پانی کی فراہمی کیلئے ورلڈ بینک سے معاہدہ
عالمی بینک نے مزید کہا ہے کہ قرض کی رقم سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات لائی جائیں گی، اس سے بجلی کی فراہمی کے دوران ہونے والے نقصانات میں کمی اور واجبات کی وصولی میں بھی بہتری آئے گی۔
پاکستان میں معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ ملک کو توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرکلر ڈیبٹ کا سامنا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ بجلی کا ترسیلی نظام ہے۔
متعلقہ خبریں : ورلڈ بینک نے تسلیم کیا ہے کہ غربت کم ہوئی ہے، وزیر اعظم
ماہرین کا کہنا ہے مسلم لیگ (ن) کے دورن حکومت میں بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے پر کافی کام کیا گیا لیکن ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے زیادہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے، جس کی وجہ سے موسم گرما میں بڑے پیمانے پر ناصرف لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے بلکہ دھند اور خراب موسم کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائنیں بھی ٹرپ کرجاتی ہیں، جس سے پورا ملک ہی اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
