Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوستوں کی ہوائی فائرنگ دولہا کو بھاری پڑ گئی

Now Reading:

دوستوں کی ہوائی فائرنگ دولہا کو بھاری پڑ گئی
ہوائی فائرنگ

ہوائی فائرنگ

دوستوں کی شادی کی خوشی میں فائرنگ دولہا کو بھاری پڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقے ڈیرہ کامرہ پر غلام مصطفی کی شادی کی تقریب جاری تھی اس دوران شادی میں آنے والے ان کے قریبی دوستوں نے اپنے دوست کی خوشی میں شریک ہوتے ہوئی ہوائی فائرنگ کی تاہم ان کی یہ خوشی دولہا کو بھاری پڑگئی۔

سرگودھا کے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی نسیم عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ارشد حسین ودیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ کامرہ پر شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا اور ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہا اور 2 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا جب کہ ان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

پولیس نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں دولہا غلام مصطفی اور اس کے دوستوں تصور، جاوید اقبال کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان تصور سے  12 بور کی بندوق جب کہ جاوید اقبال سے 30 بور کی پسٹل برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے اور شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جب کہ ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Advertisement

پولیس نے کہا کہ ہم نے فائرنگ کرنے والے شخص جاوید کو اسلحے سمیت گرفتار کیا تو دولہا غلام مصطفیٰ اُسے بچانے کے لیے آگیا جس پر ہمیں اسے بھی موبائل میں بٹھاکر ساتھ لانا پڑا جب کہ ملزمان کو آج رات حوالات میں رکھا جائے گا اور کل صبح مقامی عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر