Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکومت نے پشاور کو ایک منصوبے کے تحت تباہ کردیا، ایمل ولی

Now Reading:

موجودہ حکومت نے پشاور کو ایک منصوبے کے تحت تباہ کردیا، ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پشاور کو ایک منصوبے کے تحت تباہ و برباد کر دیا ہے۔

صوبائی صدر ایمل ولی نے عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹیوں کے اے ٹی ایم مشینوں کے مقابلے میں ہم نے اپنے پارٹی ورکرز کو ٹکٹ دیا، اے این پی انگریزوں کے بعد قیوم خان جیسے آمروں سے ہوتے ہوئے موجودہ عمران نیازی کے سامنےعوام کی مفاد کے لیے کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلور فیملی کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی، دہشت گردوں کے خود کش جیکٹس ختم ہوجائیں گے لیکن پشتونوں کے سینے اس ظلم کے سامنے ڈٹے رہیں گے، موجودہ حکومت نے پشاور کو ایک منصوبے کے تحت تباہ و برباد کر دیا ہے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ 1 کھرب سے زائد روپے بغیر منصوبہ بندی کے تحت ایک سڑک پر خرچ کر دئیے، صوبے میں 1 کھرب روپے سے کتنے اسکول اور صحت کے منصوبے بن جاتے، پشاور میں پی ٹی آئی کے مئیر کے لیے نامزد امیدوار گورنر شاہ فرمان کے اے ٹی ایم مشین ہے، پشاور سے مئیر کے لیے نامزد امیدوار کے والد اے این پی ابو ظہبی کے صدر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے لے کر تمام وزراء تک نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی، مختلف کارڈوں کے اجراء کے بعد حکومت نے عوام کے لیے صبر کارڈ کا اجرا بھی کر دیا ہے، الف یاب بلور سے بلور کی شمولیت کا مطلب مرکزی نہیں کہ بلور فیملی اے این پی سے گئی۔

Advertisement

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ انتخابات کو چورانے کے لیے مشینوں کو لایا جا رہا ہے، ہم ان مشینوں اور مشینوں کو لانے والوں کے خلاف لڑیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر