
کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے زون افسران کو پارک کے ارد گرد تمام چھوٹی گلیوں کی مکمل صفائی کروانے کی ہدایت کردی ہے
محمد عثمان نے وحدت کالونی سلطان پارک کا دورہ کیا، کمشنرلاہور نے پی ایچ اے افسران کو حکم دیا کہ سلطان پارک 5 دن میں پارک کی شکل میں نظر آنا چاہئیے، پارک میں شجرکاری کریں، بچوں کے پلے لینڈ کی تزئین کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ زون افسران پارک کے ارد گرد تمام چھوٹی گلیوں کی مکمل صفائی کروائیں، کمشنر لاہور کی ہدایت پر صفائی شکایات حل کیلئے سلطان روڈ پر صفائی کیمپ قائم کیا گیا۔
کمشنر لاہور نے صفائی آپریشن اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اہلِ محلہ سے خصوصی ملاقات کی اور ان کی شکایات بھی سنیں، ان کا کہنا تھا کہ جہاں سے ڈینگی لاروا ملے گا، اس گھر و ارد گرد کی ڈیپ سرویلنس انتہائی ضروری ہے۔
یاد رہے کہ کمشنر لاہور کے ہمراہ ایل ڈبلیو ایم سی ہیلتھ و دیگر کے افسران بھی موجود تھے، کمشنر لاہور نے انسداد ڈینگی سرویلنس پر مامور ٹیموں کی کارکردگی کا گھروں پر دستک دے کراطمینان کا اظہار کیا۔
کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے مزید کہا کہ ہر روز دی جانے والی ہدایات پر عمل ہونا چاہئیے، کمشنر لاہور کے دورے کے دوران انسداد ڈینگی ٹیموں کے سرویلنس ریکارڈ کو خصوصی طور پر چیک کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News