وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نالج پارک میں میٹرو پولیس یونٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسپیشل ٹیکنالوجی زون اور نالج پارک سے علاقے میں ترقی ہوگی، نالج پارک کے لیے لاہور کا انتخاب کیا گیا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی زونز ہوں گے، ٹیکس نہیں ہوگا، منصوبے کیلئے 700ایکڑ زمین مختص کی جائے گی، نالج پارک میں میٹرو پولیس یونٹ قائم ہوگا جس کیلئے فنڈز دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان آج ایک بار پھر اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کا افتتاح 2014 میں ہوچکا ہے، مریم اورنگزیب
چند روز قبل ہی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی تھی۔
جس میں وفد کی سربراہی اتھارٹی کے چیئرمین امین ہاشمی نے وزیراعلیٰ سندھ کو اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ زون کے قائم کرنے سے ملک میں ٹیکنالوجی آئے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زون میں سرمایہ کاری اور لوگوں کو روزگار، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے ماہرین وجود میں آئینگے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ سندھ حکومت صوبے میں انویسٹمنٹ لانے کیلئے تمام سہولیات مہیا کرے گی ،ہم چاہتے ہیں کہ جام شورو، ٹھٹہ، سجاول اور صوبے کے دیگر شہروں میں انویسٹمنٹ زون قائم ہوں۔
انہوں نے مزید کہا تھاکہ سندھ انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ وفاقی حکومت کی اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی سے رابطہ بھی کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
