
آئی بی ایم نے برسوں کی تحقیق کے بعد ایک غیرمعمولی اسمارٹ فون مائیکروچپ بنائی ہے جو ایک جانب تو اکائی رقبے پر بہت زیادہ ٹرانسسٹر رکھتی ہے اور دوسری جانب بہت ہی کم بجلی استعمال کرتی ہیں۔ توقع ہے کہ اس طرح اسمارٹ فون کی بیٹری ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد ایک ہفتے تک بھی چل سکے گی۔
چپ سازی کے لیے ایک بالکل نیا آرکیٹیکچر وضع کیا گیا ہے۔ اس کی سب سے اہم بات چپ کے سرکٹ میں کرنٹ کا بہاؤ افقی یا ورٹیکل ہوتا ہے اور یوں کرنٹ ضائع نہیں ہوتا۔ اس کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ پورے سرکٹ میں ٹرانسسٹر کی غیرمعمولی زائد تعداد سموئی جاسکتی ہے۔
اس طرح پروسیسر کی افادیت تو بڑھتی ہی ہے لیکن وہ روایتی پروسیسر کی بجائے بجلی کی بہت ہی معمولی مقدار صرف کرتا ہے۔ عین ممکن ہے کہ اسطرح اسمارٹ فون ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد بھی ہفتوں زندہ رہے گا۔
اس سے قبل امسال مئی میں آئی بی ایم نے دنیا کا مختصر ترین ٹرانسسٹر بنانے کا اعلان کیا تھا جس کی چوڑائی صرف دو نینومیٹر تھی۔ اور واضح رہے کہ ایک میٹر کا ایک اربواں حصہ نینومیٹر کہلاتا ہے۔ یعنی چھوٹی انگلی کےناخن پر سماجانے والی ایک چپ پر 50 ارب ٹرانسسٹر لگائے جاسکتے ہیں۔ یوں بجلی 75 فیصد کم خرچی ہوتی ہے اور یہی بجلی بیٹری کو خالی کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News