Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبر پختونخوا قائداعظم ٹرافی کا چیمپئن بن گیا

Now Reading:

خیبر پختونخوا قائداعظم ٹرافی کا چیمپئن بن گیا

دفاعی چمپئین خیبر پختونوخواہ نے ناردرن کو 169 رنز سے شکست دے کر قائداعظم ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

 نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ فائنل میچ کے آخری روز دفاعی چیمپئن خیبر پختونخوا نے ناردرن کو 169 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

 میچ کے آخری روز کم از کم 64 اوورز میں 384 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 214 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

پہلی اننگ میں چار وکٹیں حاصل کرنے والے ساجد خان نے دوسری اننگز میں پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی. محمد وسیم جونیئر نے بھی میچ میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔

ایونٹ کے ٹاپ اسکورر اور ناردرن کے اوپنر محمد حریرہ نے میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنائیں تاہم وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلاسکے.

Advertisement

 اننگز میں 51 رنز کی اننگ کھیلنے والے محمد حریرہ دوسری اننگز میں 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے. فیضان ریاض 49 رنز بنا کر دوسری اننگز میں ناردرن کے دوسرے نمایاں بیٹر رہے.

اس سے قبل 118 رنز کی برتری سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی خیبر پختونوخواہ نے ریحان آفریدی اور فخر زمان کی نصف سنچریوں کی بدولت 265 رنز بنائے.

 ریحان آفریدی 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 79 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. فخر زمان نے بھی اتنی ہی مرتبہ گیند کو باؤنڈریز کے باہر پہنچا کر 50 رنز اسکور کیے.

ساجد خان نے 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 39 رنز کی اننگز کھیلی. محمد نواز نے 4 اور موسیٰ خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں.

Advertisement

پہلی اننگز میں افتخار احمد کی سنچری کی بدولت خیبر پختونوخواہ نے 374 رنز بنائے تھے. جواب میں ناردرن کی پوری ٹیم 256 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی. حیدر علی 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

ناردرن کے مبصر خان کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی، اوپنر محمد حریرہ کو ایونٹ کا بہترین بیٹر جبکہ روحیل نزیر بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا.

 فائنل میں سنچری اور دو وکٹیں حاصل کرنے پر خیبر پختونوخواہ کے کپتان افتخار احمد کو پلیئر آف دی فائنل جبکہ علی عثمان کو بہترین باؤلر کا انعام دیا

گیا۔

ایونٹ کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے جبکہ رنرزاپ کو پچاس لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025 : فائنل سے قبل بڑا فائنل ، اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ، پاک بھارت ٹاکرا آج
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر