Advertisement
Advertisement
Advertisement

عظمیٰ بخاری کا حسان خاور کو بلدیاتی الیکشن لڑنے کا مشورہ

Now Reading:

عظمیٰ بخاری کا حسان خاور کو بلدیاتی الیکشن لڑنے کا مشورہ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے حسان خاور کو بلدیاتی الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حسان صاحب جب آپکو لوگ غیر منتخب کا طعنہ دیتے ہیں تو ہمیں اچھا نہیں لگتا، میرا مشورہ ہے کہ آپ اس بار بلدیاتی الیکشن لڑ لیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حسان صاحب ”نو عمران اونلی عوام “ ہی اب چلے گا، پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تبدیلی سرکار کا جنازہ نکل جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ آج الیکشن کمیشن نے بھی پنجاب حکومت کو دسمبر تک قانون سازی مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی عوامی غیض و غضب سے بچنے کےلئے اپنے حلقوں میں نہیں جارہے۔

Advertisement

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا ہے کہ لوگ ان سے اتنے بدزن ہیں کہ انکے جلسوں اور پارٹی میٹنگز میں انہی کے خلاف نعرے لگ رہے ہیں باتیں ہورہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے فرار کےلئے پی ٹی آئی نے ہر حربہ استعمال کیا لیکن آخر کار قابو میں آگئے، ضمنی انتخابات اور کنٹونمنٹ بورڈ میں شکست کے خوف سے تحریک انصاف پریشان تھی، جو سچ ثابت ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ بزدار سرکار اپنے ہی لوکل باڈی ایکٹ میں تین سالوں میں 35 ترامیم کرچکی ہے لیکن ہر بار انکے جعلی ایکٹ کو الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو معلوم ہے ان حالات میں پنجاب کے عوام پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں بددعائیں دے رہے ہیں، عمران اینڈ لوٹ مار کمپنی سوا تین سال کے بعد بھی عوام کے دلوں سے نوازشریف کی محبت کم نہیں کرسکے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے مخلص اور بے لوث طریقے سے قوم کی خدمت کی، مسلم لیگ(ن) کی لیڈرشپ کا ویژن ملک اور قوم کی ترقی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان معاشی ترقی میں افغانستان کے بعد سب سے پیچھے
پاکستان کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
خضدار؛ فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک
قومی اسمبلی : مریم نواز کے بیانات پر ن لیگ نے معافی مانگ لی
حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور 27 رکنی عملہ رہا کر دیا، محسن نقوی
سونے کی اونچی اڑان؛ قیمت 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر