Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون سے بچاؤ کے لیے تیسری کے بعد چوتھی ڈوز دینے کا فیصلہ

Now Reading:

اومیکرون سے بچاؤ کے لیے تیسری کے بعد چوتھی ڈوز دینے کا فیصلہ
کورونا

کورونا

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ سے بچاو کے لیے دوسری بوسٹر ڈوز لگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے اپنے شہریوں کو کورونا کے نئے ویرینٹ سے بچاؤ کے لیے تیسری کے بعد چوتھی ڈوز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل اپنے تمام ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر افراد کو کورونا کی دوسری بوسٹرز ڈوز لگوانے پر قائل کرے گا تاکہ انہیں اومیکرون سے محفوظ رکھا جاسکے۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں چوتھی ڈوز کے لیے اہل افراد کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں ان لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جو کورونا کی ایک بوسٹر ڈوز لگواچکے ہیں۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کورونا کی چوتھی ڈوز لگوانے والا پہلا ملک ہوگا جس کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے ممالک اس بات کا انتظار کریں گے کہ چوتھی ڈوز اسرائیلی شہریوں پر کیا اثر چھوڑتی ہے اور پھر ممکنہ طور پر وہ بھی چوتھی ڈوز کی طرف جائیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب اسرائیل کے وزارت صحت کے ماہرین کی اس بات پر تحقیق تاحال جاری ہے کہ کورونا کی چوتھی ڈوز اومیکرون کے خلاف کتنی موثر ثابت ہوگی اور اس کے شہریوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔

وزارت صحت کی جانب سے بنائے گئے پینل میں موجود ایک ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ ہم اب تک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کورونا کی چوتھی ڈوز اومیکرون سے 80 فیصد حفاظت کرسکے گا۔

واضح رہے اسرائیل میں اب تک اومیکرون سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے جو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگواچکا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر